اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق ایم این اےپی ٹی آئی ارباب شیربجلی چوری میں ملوث نکلے

 

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے گھر بجلی کی چوری پکڑی گئی جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھر پر واپڈا اور پولیس کی ٹیم نے گزشتہ رات گیارہ بجے چھاپہ مارا، واپڈا اور پولیس کی ٹیم کے مطابق ارباب شیر علی کے گھر کا کنڈا لگا تھا اور وہ بجلی کی چوری میں ملوث پائے گئے۔

پولیس کے مطابق انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بجلی چوری کی وجہ سے انکے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث

پولیس اور واپڈا کی ٹیم نے واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی ہیں جو میڈیا کو جاری کر دی گئیں ہیں، پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بجلی چوری کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

پولیس اور واپڈا کی ٹیم کیجاب سے واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی گئیں ہیں۔