اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

190ملین پاؤنڈ کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

 

اسلام آباد، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ، بشریٰ بی بی کیجانب سے کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہ ہوا۔

بشری بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا گرفتار

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف، تفتیشی افسر میاں عمر اور محسن ہارون پیش عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کہاں ہیں بشریٰ بی بی کے وکلاء ؟ جس پر نیب پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ معلوم نہیں، اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ وکیل ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کیضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔