اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,207FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواست خارج

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

نواز شریف کیخلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کیخلاف درخواست کی سماعت کی تاہم درخواست گزار شہری عدنان اقبال کیجانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کیخلاف درخواست 2018 سے زیر التوا تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے نواز شریف کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔