اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افسران کو بلیک میل کرنیوالانام نہادایف آئی اےملازم گرفتار

 

پشاور میں خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائر یکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو انکوائریوں کا خوف دلا کر ان سے سونے ہتھیانے والے گاڑیوں کے مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کر رہا تھا، ملزم سجاد حسین سرکاری افسران کو انکوائریاں کے نام سے ہراساں کرتا ہوں، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کر رہا تھا، ملزم سجاد حسین سرکاری افسران کو انکوئریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔

نازیباوڈیو وائرل کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو طلب کر لیا

جیو نیوز کے مطابق ملزم سجاد سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے جب کہ ملزم متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی جعل سازی پر 5 سال قید کاٹ چکا ہے، ملزم پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا مکینک ہے، جعل ساز کیخلاف کارروائی ایک سرکاری افسر کے شکایات پر کی گئی، گرفتار جعل ساز نے شکایت کنندہ کو من گھڑت گولڈ انکوائری کے نام پر 25 تولے گولڈ بمعہ رسیدوں کے طلب کیاتھا۔