اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نازیباوڈیو وائرل کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو طلب کر لیا

ایف آئی اے نے مرحوم رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ کو بیان کے لیے طلب کر لیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے خلاف نازیبا وڈیو وائرل کرنے پر انداج مقدمہ کیس کی سماعت کی ،ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے عدالت میں موقف اخیتار کیا گیا کہ انہوں نے دانیہ شاہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے متعلق طلب کر رکھا ہے۔ اس کے لیے انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیالیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کو اپنے ہمرا ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی وڈیو بھی لانے کو کہا گیا ہے۔ایف آئی اے دفعہ 154 کے تحت دانیہ کا بیان لینا چاہتی ہے۔

عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

یاد رہے کہ کراچی کے شہری نے 18 جون کونازیبا وڈیو وائرل کرنے پر دانیہ شاہ اور ایف آئی اے کے خلاف انداج مقدمہ کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کی تھی ۔