اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی بنانا ری پبلک بن کر رہ گیا ہے،شہر میں نیاسیورج بچھایا جائے ، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم کے راہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی بنانا ری پبلک بن کر رہ گیا ہے،شہرمیں جدید سیورج انفراسٹرکچر کے تحت سیورج لائنز بچھانے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ جیسے شہرمیں کچھ ہوا ہی نہیں ۔ہم نے پیپلز پارٹی سے معائدہ شہر اور صوبے کی بہتری کے لیے کیا۔لوگ کہتے ہیں ہم نے پیپلز پارٹی کو چھوٹ دے دی ۔

ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ لندن میں بارشیں ہوتی ہیں تو لوگ انجوائے کرتے ہیں کیا لند ن میں ادارے شہر کے انتظامات کو نہیں دیکھتے۔ کراچی میں شہر کا انتظام دیکھنے کے لیے درجنوں ادارے ہیں لیکن کارکردگی کہاں ہیں ۔ ان سب اداروں کے سربراہ صرف ایک وزیر اعلیٰ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کبھی کراچی کے پانی میں کشتیاں چلایا کرتے تھے پچھلے 4 سال سے صدر خاموش کیوں ہیں ۔عمران خان سے بھی گزارش ہے کہ سندھ اور کراچی کے معاملات پر توجہ دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی کی واحد اسٹیک ہولڈر ہے ۔ جماعت اسلام ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی بھی پیپلز پارٹی سے کیا ہوا معائدہ سامنے لے کر آئے ۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کہہ رہے تھے کہ کراچی پر 600 ملین خرچ کیے گئے ،عوام وہی تو پوچھ رہی ہے کہ 600 ملین خرچ کہاں ہوئے ۔وزیر اعلیٰ کو تو ہیروں کی کانیں بھی دے دی جائیں یہ وہ بھی خرچ کر دیں گے۔وزیر اعلیٰ غور کریں جانوروں کی آلائشیں آج تک کراچی کی سڑکوں پر پڑی ہیں ۔ ہم نےسیورج کے کئی منصوبے وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے دے رکھے ہیں وہ آج تک منظور کیوں نہیں کیے گئے ۔