اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب نے فرح خان کوپلاٹ کی خریداری کے معاملے پر 20 جولائی کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کو فیصل آباد میں خریدے گئے پلاٹ کے معاملے پر20 جولائی کو طلب کر لیا۔

فرح خان کے وکیل کی جانب سے اینٹی کرپشن کو اندراج مقدمہ کے لیے نوٹس بھی بجھوایا گیا ہے جس میں وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیڈمک میں پلاٹ کی خریداری پرمقدمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔

نوٹس کے مطابق فرح خان نے فیڈمک میں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی پر پلاٹ خریدا اور اس کی ایک قسط بھی ادا کی جس کے بعد حکم امتناعی جاری ہو گیا۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیڈمک میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے بھی کم قیمت میں پلاٹ خریدا،فیڈمک میں پلاٹ کی خریداری اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ،اگر مقدمے کا خراج نہیں کیا گیا تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔