اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رونےدھونےسےکچھ حاصل نہیں ہوگا،شہبازشریف کی بلاول کونصیحت

 

کوئٹہ، سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلاول کیساتھ 16 مہینے کام کیا ہے، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے۔

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں، ہم نے 16 ماہ اکٹھے کام کیا ہے، رونے دھونے اور ایک دوسرے پر تنقید کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ، ہمیں سنجیدہ سیاست کی طرف جانا ہوگا۔

شہباز شریف نے اسلم خان رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی، جس پر انہوں نے جلد فیصلہ کرنے کا وعدہ کیا، شہباز شریف نے اسلم رئیسانی کو مسلم لیگ ن می شمولیت کی دعوت دی، جس پر انہوں نے جلد فیصلہ کرنے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل، معاشی اور معاشرتی مسائل مل کر حل کرنے پڑیں گے، سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز ماضی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں۔

خواجہ سعد رفیق بلاول بھٹو پر برس پڑے

بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائی کے جیسے ہیں، انکے ساتھ مل کر 16 ماہ کام کیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر الزام تراشی اور رونا دھونا چھوڑ کر اپنے گریبانوں میں جھانکنا پڑے گا، تجزیہ کرنا ہوگا کہ ہم سے کیا کیا اور کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں۔