اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

محمد عامر نے بھی کراچی کنگز سے راہیں جدا کر لیں

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا۔

صحافی قادر خواجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کراچی کنگز کو عماد وسیم کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیاہے۔

انہوں نے لکھا کہ محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو چھوڑ دیا ہے اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق آل راونڈرعماد وسیم نے کراچی کنگز کو خیر آباد کہتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

عماد وسیم کی کمی کو محسوس کیا جائے گا: چیئرمین پی سی بی

فاسٹ باولر حسن علی کراچی کنگز کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے مرزا طاہر گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے میر حمزہ کی بھی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے گولڈ سے سلور کر دی گئی ہے ۔