اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکیہ: بے وفائی کی سزا، بیوی نے شوہرکو بالکنی سے نیچے پھینک دیا

ترکیہ میں شوہر کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات پر بیوی طیش میں آ گئی، خاوند کو فلیٹ کی بالکنی سےنیچےپھینک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ترکیہ میں ایک کثیر منزلہ عمارت کے فلیٹ میں سے جھگڑے کی آوازیں آنا شروع ہوئیں۔

ہمسایوں کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد گلی میں کچھ گرنے کی آواز آئی جو کہ خاتون کے شوہر کے گرنے کی آواز تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس کے بعد بیوی نے خاوند پر چاکوں کے ساتھ حملے کی کوشش بھی کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے ناکام بنا دیا۔

سابقہ اور موجودہ بیوی نےمل کرخاوند کوقتل کردیا

ہمسایوں نے متاثرہ مرد کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔