اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

خبروں کے مطابق ایف بی آر نے پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

جنگ کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی ایکسائز ڈیوٹی التوء کا شکار ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام بینک اکاونٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کر دیے۔

پی آئی اے کو 16 روز میں ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان

قومی ایئر لائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لیا گیا ٹیکس ایف بی آر کو ادا نہیں کیا۔