اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل نے فلسطین پر قیامت ڈھا دی، بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کر دیے جسکے نتیجے میں اب تک 32 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس میں دو مرتبہ توسیع ہوئی اور آج جمعہ کی صبح جنگ بندی کا وقت ختم ہو گیا جس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 روز کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

فلسطینی میڈیا کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایا ہے جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی غزہ بمباری سے کم ازکم 32 فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اسرائیلی حدود میں فائرنگ کی۔