اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان ابھی زندہ ہے اور ورثا جائیداد پر لڑ پڑے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ، سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی زندہ ہے اور ورثا جائیداد پر لڑ پڑے ہیں، خالی پلاٹ کی حفاظت کیلئے بزدار 2 کو بٹھا دیا گیا ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی زندہ ہیں صرف نظر بند ہیں مگر ورثا میں جائیداد پہ تنازع شروع ہو گیا ہے، کیا کلچر ہے عمران خان کے قریب ساتھیوں نے اسکے خلاف پریس کانفرنس کی بھر مار کر دی۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے اقتدار کے مزے لیے انہوں نے اس کی تمام پالیسیوں کی مذمت کردی جو لوگ آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں وہ رل گئے۔

عمران خان کے بغیرپی ٹی آئی کچھ نہیں : لطیف کھوسہ
خواجہ آصف کا مزید یہ کہنا تھا کہ خالی پلاٹ کی حفاظت کیلئے بزدار 2 کو بٹھا دیا ہے اور رشتے دار خواتین قبضے کیلئے دست وگریبان ہیں۔