اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

لاہور، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشن ہوئیں۔

ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کیلئے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں، تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سے باقاعدہ طور پر پوچھ گوچھ کی جائیگی۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی جائےگی۔

منی لانڈرنگ میں ملوث 30 ملزمان گرفتار

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ اشتہاری قرار

بینک اکاؤنٹ سے ہونے والی بیرون ملک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے جائیں گے، خدیجہ شاہ سے ذرائع آمدن کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی۔