اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کے بغیرپی ٹی آئی کچھ نہیں : لطیف کھوسہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔

لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 دنوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کو کہا ہے ابھی نتائج نہ ملے تو بہت دیر ہو جائے گی۔

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 اگست کے فیصلے کے تحت 5 سال کے لیے نا اہل کیا ہے، اس فیصلے سے عمران خان کےبنیادی حقوق متاثرہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو ایک سیاسی جماعت متاثر ہو گی۔ ان سب چیزوں کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے، الیکشن میں سب کو لیول پلئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔