اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تشدد کی شکار رضوانہ نے تعلیم کا آغاز کر دیا، سکول میں پہلا دن

لاہور، سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکارہونیوالی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغاز کر دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدید کہا، رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا، اس نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کر دیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ رضوانہ کو کوکنگ بھی سکھائی جائے گی۔

جج بھی مارتا تھا اور انکی بیوی کے علاوہ بچے بھی تشدد کرتے تھے، کمسن رضوانہ کابیان

یاد رہے کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کیساتھ سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔