اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شاہد آفریدی نے شاہین کو قومی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیدیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیدیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 14 دسمبر سے برتھ میں شروع ہوگا اور آفریدی کو سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

کیویز نے پاکستانی بولرز کو پیٹ ڈالا، جیت کیلئے 402 کا ہدف

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کسی بھی بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے اور آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم کا بیٹنگ آرڈر بہت تگڑا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑی کیخلاف کرکٹ کھیلی، شین وارن سے بولنگ ٹپس لیتا تھا، وہ ایک شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے۔