اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خدیجہ شاہ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔

اے ٹی سی کے جج سعادت بازئی نے سماعت کی، پولیس نے عدالت سے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ خدیجہ شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے اشتعال دلوایا، اور موبائل کا فرانزک بھی کروانا ہے۔

خدیجہ شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

خدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ نے عدالت میں کہا کہ 6 ماہ بعد پولیس کو موبائل فون کے فرانزک کرنے کا خیال آیا ہے۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔