اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشتگردوں کا پولیس لائن پر حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی

ٹانک، پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع ٹانک میں واقع پولیس لائن پر رات گئے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے، حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آوازوں کو کچلنا ہو گیا :وزیر داخلہ

پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔