اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت طلب

اسلام آباد، عدت کے دوران بشریٰ بی بی سے نکاح کے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت نے طلب کرلیا۔

سنیئر سول جج قدرت اللہ نے دوران عدت نکاح کے کیس میں عمران خان کو 18 دسمبر کو طلب کرلیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدت میں نکاح کا کیس: عدالت نے مفتی سعید کو لکھا ہوا بیان پڑھنے سے روک دیا

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری یقینی نہیں ہوسکی، جیل سپرینٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کر دیے ہیں، دوران عدت نکاح کیس کی آئندہ سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔