اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حسان نیازی کا جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

خبروں کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

سائرہ بانوکاقومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ حسان نیازی نااہل ہیں نہ ہی سزا یافتہ ہیں لیکن وہ اس وقت حراست میں ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذاتِ نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔