اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہاہے کہ عمران خان 3حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے

گوہر خان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہاکہ ہم ہر حال میں چاہتے ہیں کہ 8فروری کو شفاف الیکشن ہوں۔

بانی پی ٹی آئی کے پاس کل کاغذات نامزدگی جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عام انتخابات ضرور لڑیں گے۔

حسان نیازی کا جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے،14جماعتیں اکٹھی ہو جائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امیدواروں کو ہدایت دے دی کہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں۔