اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی

 

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراد یا گیا۔

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپیہ 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔

نیپرا کے مطابق اضافہ مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2024 میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین جنوری ، فروری اور مارچ میں ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔

نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، لاکھوں نوٹس جاری، سمیں بند اور بجلی کے میٹر کاٹنے کا فیصلہ

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا ، بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔