آئی ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں:مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کالعدم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی کا 70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند اور لائق تحسین ہے

مریم نواز نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہوکر آئینی و سیاسی اور جمہوری کردار ہی مسائل کا درست، طویل المدتی حل ہے۔

صنم جاوید کا مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

گلزار امام شنبے کے بعد سرفراز بنگلزئی اور ان کے ساتھیوں کی قومی دھارے میں واپسی میں کردار ادا کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب آئی ایس آئی کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔