اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی نےالیکشن میں شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی حمایت کا اعلان کردیا

خبروں کے مطابق عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ شیخ رشید صاحب سے پرانا رشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 56اور 57شیخ صاحب کو دینا ہے، اس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو منانا ہے،شیخ رشید کی کامیابی کیلئے مکمل کوشش کریں گے۔

ٓپرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،3جگہ ایم این اے اور 3جگہ سے ایم پی اے کا الیکشن لڑوں گا۔

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی میڈکل رپورٹ عدالت میں پیش

لیول پلیئنگ فیلڈکے متعلق پرویز الٰہی نے کہاکہ فیلڈ ہی کوئی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے، پارٹی چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں،الیکشن جانبدارانہ ہوئے تو ملک کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے 2بار اٹیک ہوا، ہسپتال نہیں جانے دے رہے، یہ جنگل کا قانون ہے۔