شاداب خان پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

شاداب خان کی سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک پر لگایا ہے۔

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلے نمبر پر

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔