میری جگہ ایسے شخص کو لایا گیا جس نے ملک تباہ کردیا:نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے میری جگہ ایسے شخص کو لایا گیا جس نے ملک تباہ کردیا

پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے۔

ایسا لگ رہا تھا کہ ملک پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا مگر ایسا نہ ہوا، روٹی سستی تھی۔

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلے نمبر پر

نواز شریف نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم کو ضمانت نہیں دینی انہیں باہر نہیں نکالنا انہیں جیل میں رکھنا ہے ورنہ ہماری 2سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ2سال کی محنت کیا تھی؟ وہ یہ تھی کہ ایک ایسے شخص کو لانا تھا جسے ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور اس نے آکر کہا ملک کا بٹھا بٹھایا۔