اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دیدیا

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دے دیا۔

نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔

نجی چینل کے مطابق سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں گے، پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، انشاءاللہ حکومت ہم بنائیں گے۔

فضل الرحمان جیسا منافق اور لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا: پرویز خٹک

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

خیال رہے کہ آصف زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔