اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فضل الرحمان جیسا منافق اور لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصل مجرم یہ سیاسی لوگ ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپنی جائیدادیں بنانے والوں نے قوم کو قرضوں کے کینسر میں مبتلا کیا۔ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کودکھا نے کیلئے نکالا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی کے عوام سے ہمارا تعلق ووٹ کا نہیں بھائی چارے کا ہے۔ الیکشن ہو نہ ہو ہم لوگ آپ کی خوشی غمی میں حاضر ہوتے ہیں۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے تمام امیدواروں کو کلیئر قرار دیا

فضل الرحمان جیسا منافق اور لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا۔ ووٹ اسلام کے نام پر مانگتے ہیں، وزارتیں مل جائیں تو اسلام آباد کیلئے شریعت بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی مینڈک میدان میں آچکے ہیں۔ کوئی اسلام کے نام پر کوئی روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ مانگ رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نئے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگنے والے ان مینڈکوں کیلئے اکیلا کافی ہوں۔