اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر: نعیم بخاری

نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کابینہ میں ہوتا تو محمد بن سلمان کی گھڑی بیچنے سے منع کرتا۔

معروف قانون دان نعیم بخاری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا کہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر رہنا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان کو بابر اعوان کے بیک گراؤنڈ کا نہیں پتہ تھا؟ آج کابینہ والے کہتے ہیں ہمیں دکھایا نہیں گیا تو وہ اس وقت ہی اٹھ کر کھڑے ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا میں اتنی جرات نہیں تھی کہ پوچھتے کس چیز پر دستخط کرا رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دیدیا

نعیم بخاری نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے آخری دن مجھے عمران خان کہا کہ سپریم کورٹ میں کیا ہو رہا ہے جس پر میں نے ان سے کہا کہ اپنے اٹارنی جنرل سے پوچھیں اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کا دفاع نہیں کرے گا۔

نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے عہدے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے ان سے کہا تھا کہ نیا عہدہ بنانا پڑے گا۔

معروف قانون دان نے اپنے انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پاناما کیس 100 فیصد درست تھا۔

انہوں نے دو بار بتایا کہ پیسے کہاں سے آئے اور دونوں بار ہی جھوٹ بولا، عدالت میں قطری خط پیش کر دیا۔