اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ،بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شاہ محمود سے کئے گئے سلوک، ان پر تشدد، ٹھنڈے کمرے میں رکھنے اور سونے نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق چیئرمین ڈٹے ہوئے ہیں وہ آخری بال تک لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ہے،سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ شاہ محمود کی دی گئی ضمانت کے بعد اب سوموٹو لے ۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم

عدالت سے امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کوئی اقدام کرے گی، پی ٹی آئی ورکر حوصلہ رکھیں، پرامن رہیں، جیت آپکی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سابق چیئرمین الیکشن لڑیں، نواز شریف جس پلان کے تحت آیا وہ تو کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، لوگوں کو کاغذات نامزدگی کے حوالے سے مشکلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انکی اپنی پارٹی ہے فی الحال پی ٹی آئی کا یہی فیصلہ ہے کہ ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، ٹکٹ دو چار دنوں میں فائنل کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے سب امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فائل کر دیئے ہیں۔ ہمیں کل تک پتہ نہیں تھا کہ شاہ محمود قریشی پر 12مزید مقدمات درج ہیں۔