اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کےحلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

میاں نصیر کا اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں ، وہ توشہ خانہ کیس میں نااہل بھی ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

عمران خان کے اثاثوں میں 27 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کا اضافہ

آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے ، آراو کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ ہیں۔