اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کے اثاثوں میں 27 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کا اضافہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

2018میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی جبکہ 2023 میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کی خبر کے مطابق عمران خان کی ملکیت میں کوئی گاڑی نہیں اس کے علاوہ اثاثوں میں 2 لاکھ روپے کی چار بکریاں بھی شامل ہیں۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل افراد 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر اور گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے جبکہ گھر کی تزئین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی بھی اپنے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔

نواز شریف عوام کیلئے نہیں کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے: پرویز خٹک

عمران خان اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان اور 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا ہے۔

بھکر میں وراثت میں ملی 188 کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی ہے، عمران خان کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد رقم کیش کی صورت میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ مختلف بنک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی ہے۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمتی اشیا کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی، اہلیہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی بھی بتائی ہے۔

اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ، نوٹی فکیشن جاری

بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے۔

عمران خان نے ایف بی آر کو 2021 میں 14 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے جبکہ ایک سال کے دوران 2022 میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن بھی مزید کمی

ایف بی آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ روپے ظاہر کی، بانی پی ٹی آئی نے اپنی تعلیمی قابلیت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے۔