اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مولانا فضل الرحمان انتخابات سے براہ راست فرار چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان، پی پی کے سیکرٹری اعلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتخابات سے براہ راست فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے انتخابی نشان کے فیصلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات اپنی جگہ لیکن شہداء تو ہماری پارٹی کے بھی ہیں، پی پی شہیدوں کی وارث جماعت ہے جے یوآئی نہیں، پی پی 9 مئی واقعات کی آڑ میں سیاسی انتقام کیخلاف ہے۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل افراد 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کاغذات چھیننا اور شاہ محمود قریشی کیساتھ جو ہوا اسکی مذمت کرتے ہیں، فریال تالپور کو عید کی شام جیل بھیجا گیا تو شاہ محمود قریشی نے اسے قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔