اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

 عنقریب صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کر دی جائے گی، نگران وزیر توانائی

اسلام آباد، نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے، جس میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔

خصوصی گفتگو میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، صنعتوں کیلئے بجلی قیمت میں کمی کی جائےگی، جسکے سبب صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئےسستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔

فیض آباد دھرنا کمیشن: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض کب پیش ہونگے؟

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ گردشی قرض میں کمی اور یوریا کھاد قیمت میں کمی بھی اس میں شامل ہے۔

نگران وزیر کیپسیٹی پیمنٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ نگران مکمل حل تو نہیں کر پائے گی مگر اسکے حل کیلئے روڈ میپ دیکر جائےگی۔