اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ماں نے ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر بچے کی جان بچالی

بھارت میں ایک ماں نے اپنی جان پر کھیل کر بچے کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا جسکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنے شیر خوار بچے کو بچانے کیلئے اپنی جان جو کھم میں ڈالی اور اسے بچا لیا، یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

آسٹریلوی پادری 45 سال چرچ کی خدمت کرنے کے بعدمسلمان ہو گیا

ٹرین اسٹیشن پر آرہی تھی کہ مسافر ٹرین پر چڑھنے کیلئے بے صبر تھے اور اسی دوران دھکا لگنے سے بچہ ٹرین کی پٹری کے قریب جاگرا جسے بچانے کیلئے ماں بھی روپڑی، پٹری پر کود پڑی اور بچے کے اوپر لیٹ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بچے کے اوپر پٹری پر لیٹی ہوئی ہے اور ٹرین اسکے اوپر سے گزر گئی جنہیں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں پہنچا، ٹرین کے گزرنے کے بعد لوگوں نے خاتون اور بچے کو اٹھا کر پلیٹ فارم پر بٹھایا۔