اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلے کے نشان کیلئے دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بلے نشان کیلئے دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت طلب کیا گیا، چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کر دیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا کہ آج 9 ممبر بینچ بھی ہے اور ایک خصوصی بینچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگادیں، چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ فیصلے کیخلاف آئے یا 184/3 کی درخواست ہے؟

حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف 185/3 میں سپریم کورٹ آئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھر معاملہ ججز کمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیس مقرر ہو گیا۔

عدالت نے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

باجوڑ دھماکہ، 5 اہلکار شہید جبکہ 10 افرادشدید زخمی