اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا، چوہدری نثار

ٹیکسلا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا والو میرا یہ مان اور عزت آپ کی وجہ سے ہے، (ن) لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی، میں نے (ن) لیگ میں 35 سال گزارے، ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا، مخالفین کو 8 فروری کو میرا ووٹر جواب دے گا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے پہلے اگر کسی گاؤں کو سوئی گیس ملی تو وہ واہ گاؤں تھا، میرے مخالف نے پی آئی اے کا بھی بیڑا غرق کیا اور واہ جنرل ہسپتال کا بھی بیڑا غرق کیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں (ن) لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا، میں بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو سکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق