اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میری ذاتی خواہش ہے کہ پرویز الٰہی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں،شافع حسین

لاہور، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ پرویز الٰہی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں۔

ایک بیان میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہمیشہ یہی کہا ہے کہ چوہدری برادران کا اکٹھے چلنا چاہیے ، میری ذاتی خواہش ہے کہ پرویز الٰہی باہر آئیں اور لیکشن لڑیں، ہم نے این اے 62 اور 63 پر مسلم لیگ (ن) کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کیا ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور انکی اہلیہ قیصرہ الٰہی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اور انکی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ کا افسر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔