اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,833FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا دیے

جنوبی کیرولینا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران تقریر کے موقع پر شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا دیے۔

جوبائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر بعض شرکا کھڑے ہو گئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے جس پر جوبائیڈن نے مجمعے کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

وہ اسرائیل سے بات کر رہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بالآخر فوج واپس بلائی جائے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے، واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔