اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی والے اپنی حرکتوں کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں، مریم نواز

حافظ آباد، چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 مئی والے اپنی حرکتوں کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہیں، 28 مئی والوں نے پاکستان بنایا۔

9 مئی والے ریاست پر حملے کرنے والے لوگ تھے، حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ آج پہلی بار حافظ آباد آئی ہوں یہ منظر مجھے کبھی نہیں بھولے گا۔

latest urdu news

8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، یقین ہے نواز شریف کا پیغام حافظ آباد کے گھر گھر پہنچے گا، نواز شریف کو واپس لانے کی جدوجہد میں آپ ساتھ نہ دیتے تو میرے لئے بہت مشکل تھا، پاکستان کو ایٹمی قوت نواز شریف نے بنایا۔

نواز شریف نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نواز شریف کے دور حکومت میں سکول، کالجز و ہسپتال بنے۔