اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ن لیگ کیساتھ مل کر چلنا اب ناممکن ہو گیا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کیساتھ مل کر چلنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔

میرے والد کو سب سے زیادہ عرصہ جیل میں میاں صاحب نے ہی ڈالا۔ بلاول بھٹو زرداری کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ن لیگ کا مقصد صرف میاں صاحب کوچوتھی بار وزیراعظم کر اقتدار میں لانا ہے۔

ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے، سالک حسین

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری قوتوں کے ذریعے حکومت میں لائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی، نوجوانوں کی ایک دوسرے کیخلاف سخت راستہ اپنانے کی تربیت دی۔

سیاستدانوں نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا، الیکشن کے دوران سیاسی ماحول بھی پہلے جیسا نہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں رولز آف گیم طے کرنا چاہیے۔