اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کی 14 سال کی سزا 14 سیکنڈ میں ختم ہو جائے گی، وکیل سلمان صفدر

راولپنڈی، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ جب قانونی جنگ میں سوال و جواب، فائنل بحث ہی نہ ہو تو کیا کہیں، کل 10 سال والی سزا پر رد عمل میں کہا تھا 10 سیکنڈ میں سزا ختم ہو جائے گی، آج 14 سال ہے تو 14 سیکنڈ میں سزا ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے حامد خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کی سربراہی حامد خان کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد لیگل ٹیم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف لینے آئے ہیں، آج بھی ہمارا کیس نہیں لگایا گیا، ہم چاہتے تو اپنا ماضی اور مستقبل درست کرلیتے۔

مرشد نے مریدوں کا بھی بیڑا غرق کردیا اور ملک کا بھی، فیاض الحسن چوہان

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے مایوسی سے کہا تھا، فکسڈ میچ میں نہیں بیٹھنا چاہتا، جب قانونی جنگ میں سوال جواب، فائنل بحث ہی نہ ہو تو کیا کہیں، جج صاحب کو بھی پتہ چل گیا تھا شاید 5 فروری کو چھٹی آنے والی ہے، سلمان صفدر نے جلدی جلدی سزا سنا دی تاکہ الیکشن سے قبل سیاسی ماحول بدل جائے۔