اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے عدالت طلب

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش کررہے ہیں، تو یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں، میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔

عمران خان کی 14 سال کی سزا 14 سیکنڈ میں ختم ہو جائے گی، وکیل سلمان صفدر

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے سپرٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے، تم پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

جج ارشد حسین نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر رکھی ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کررکھا ہے۔