اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

 فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد، احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس میں فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔