اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کا جیل سے عوام کیلئے پیغام

راولپنڈی، عمران خان نے عام انتخابات کے حوالے سے اڈیالہ جیل سے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور میں آپ سے صرف 24 گھنٹے وقف کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“پر عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ عمران خان جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاکستانیو، مجھے آپ کی حقیقی آزادی کیلئے لڑنے پر 24 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

پاکستان اور میں آپ سے صرف 24 گھنٹے وقف کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں  کوووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں، پولنگ ایجنٹ کے فارم 45 ملنے تک پولنگ اسٹیشن پر انتظار کریں۔

ابرار الحق نے الیکشن نہ لڑنے کی وضاحت کر دی

عمران خان نے حتمی نتائج کے اعلان تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر پرامن رہنے کی اپیل بھی کی۔