اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

”کمزور اتحادی“ سے بہتر ”طاقتور اپوزیشن “ ہے، رفقا کا بلاول کو مشورہ

پیپلزپارٹی کی ”سی ای سی“ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اسلام آباد، چیئرمین بلاول بھٹو کو انکے مشیروں کی حیثیت رکھنے والے پارٹی کے ایک سے زیادہ رفقا نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایک ”کمزور اتحادی“ سے بہتر ”طاقتور اپوزیشن“  ہے، خدشات اور تحفظات کیساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ہمارا اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہوگا۔

زرداری اور بلاول مشترکہ صدارت کرینگے، اس تجویز کے بڑے حامی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی جبکہ اس تجویز کی حمایت میں پارٹی کے بعض ارکان نے ”ایکس“ پر پوسٹیں بھی کی ہیں۔

جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے 3 نام سامنے آگئے

پیپلزپارٹی مرکزی عاملہ کا اجلاس آج (پیر) اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، زرداری ہاؤس میں ہونیوالے اس اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری مشترکہ طور پر کریں گے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کیساتھ مشترکہ حکومت سازی اور اتحادی جماعت کے حوالے سے اہم حکومتی مناصب کے عہدوں پر مشاورت اور فیصلے بھی اس اجلاس میں متوقع ہیں۔