اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اگر سانحہ 9 مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا، محسن نقوی

لاہور، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔

نو منتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کس تاریخ کو ہوگا؟

ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، پرامن احتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، کسی نے شرپسندی کی کوشش کی تو سخت ایکشن آئے گا، ہم نہیں چاہتے قوم تقسیم ہو۔

محسن نقوی کا مزید یہ کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسا کوئی عمل نہ دہرایا جائے ملک اسکا متحمل نہیں ہوسکتا۔