اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن واہنڈو میں پولیس خدمت مرکز اور ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر کا قیام

واہنڈو اور قرب و نواح کے دیہات و قصبات کے شہریوں کی سہولت کے لیے گوجرانوالہ پولیس کا ایک اور احسن قدم۔

گوجرانوالہ (14فروری 2024؁ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے عوامی خدمت ویژن کے مطابق گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن واہنڈو میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس خدمت مرکز اور ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ فیصل ایوب، سی ٹی او عائشہ بٹ، ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ، اے ایس پی کامونکی کیپٹن (ر) عامر شوکت سمیت لوکل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوینسر بھی موجود تھے۔

طیب حفیظ چیمہ کی گوجرانوالہ پولیس کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات

سی پی او نے خدمت مرکز کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ خدمت خلق کا راستہ فلاح و نجات، راحت و مسرت اور ذہنی و قلبی سکون کا راستہ ہے۔

سی پی او نے مزید کہا کہ پولیس خدمت مرکز اور ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر کا مقصد اہلیان واہنڈو، کالی صوبہ، سکھانہ باجوہ، مدریانوالہ، صابوکی دندیاں، تمبولی، گناعور، ننگل دونہ سنگھ، کوٹلی نواب، راجے والا، شیر گڑھ، چنڈالہ، چنڈالی، دھیر بالا، دھینسر پائیں اور قرب و نواح کے دیگر دیہات و قصبات کے معزز شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سروسز ان کی دہلیز پر احسن طریقے سے فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب شہریوں کو گوجرانوالہ شہر آنے کی بجائے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن واہنڈو کی چھت تلے مختلف سہولیات کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکیشن، کرایہ داران کا اندراج، گھریلو ملازمین کا اندراج، گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء جیسی سہولیات فراہم کی جائے گئی۔

”آصف زرداری کے بقول پی ٹی آئی ہماری ترجیحات میں سے ہے“شیرافضل مروت، پیپلزپارٹی کی تردید

اس کے علاوہ شہریوں کو اب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے گوجرانوالہ شہر آنے کی ضرورت نہیں۔ شہری اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن واہنڈو میں ہی دیں گے۔ تقریب میں موجود شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔