اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں 84 جنرل، 20 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں حاصل کی ہیں، یوں مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 108 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کیساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی۔

زرداری پرمبینہ سازش کا الزام، شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 68 نشستیں حاصل کر کے تیسری بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو 54 جنرل، 12 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں ملی ہیں۔

ایم کیو ایم 22 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی پارلیمانی جماعت ہے، ایم کیو ایم 17 جنرل، 4 خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

جے یو آئی 6 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے پانچویں نمبر پر ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

مسلم لیگ (ق) 4 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے چھٹے، استحکام پاکستان پارٹی 3 جنرل، ایک خاتون کی نشست کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔